ذیابیطس سے ہر سیکنڈ ہو رہی ایک موت، 2050 تک دنیا کی 13 فیصد آبادی اس مرض کی زد میں ہوگی، ایک رپورٹ میں انکشاف

نئی دہلی:ذیابیطس ہندوستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں یہ بیماری اس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ گزشتہ 25 سالوں میں ذیابیطس کے معاملے تقریباً 3 گنا تک بڑھ گئے ہیں۔ دنیا میں اس وقت تقریباً 600 ملین لوگ ذیابیطس سے متاثر ہیں اور سب سے زیادہ ذیابیطس مریضوں کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی وجہ سے ہر 9 سیکنڈ میں ایک شخص کی موت ہوئی۔انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری ڈائیبیٹیز اٹلس (2025) کے ایڈیشن میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں ذیابیطس کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں پوری دنیا میں 79-20 سال کی عمر کے لوگوں کے درمیان 589 ملین لوگ یعنی 58 کروڑ سے زائد لوگ ذیابیطس سے متاثر تھے اور 2025 تک یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 853 ملین یعنی (85 کروڑ) سے زیادہ ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 79-20 سال کی عمر کے درمیان کے ہر 9 میں سے ایک فرد ذیابیطس سے متاثر ہے۔ اس اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور 2050 تک 853 ملین ہو جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی بیماری کے باعث معیثت پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ تقریباً ایک ٹریلین ڈالر اس مرض پر خرچ کیے گئے ہیں اور گزشتہ 17 سالوں میں اس میں 338 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ساتھ ہی ذیابیطس کی وجہ سے پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال پوری دنیا میں 34 لاکھ لوگوں کی موت اس بیماری سے ہوئی، اس طرح سے ہر 9 میں سے ایک شخص کی موت کی وجہ ذیابیطس بنی۔اگر عالمی نقشے پر خطے کے لحاظ سے دیکھیں تو سب سے زیادہ مغربی بحر الکاہل خطے میں ذیابیطس مریضوں کی تعداد 215 ملین ہے۔ اس خطے میں چین سمیت 37 ممالک کو شامل کیا گیا۔ اس کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کا نمبر آتا ہے اور یہاں 107 ملین اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، جس میں ہندوستان سمیت 7 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ذیابیطس مریضوں کی تعداد 85 ملین ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ میں 66 ملین، شمالی امریکہ اور کیریبین خطہ میں 56 ملین، جنوبی اور وسطی امریکہ میں 35 ملین لوگ ذیابیطس سے متاثر ہیں۔ سب سے کم ذیابیطس مریض 25 ملین افریقہ میں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading