کرناٹک کے ہبلی سے ایک رونگٹے کھڑے کرنے والا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کی ساڑی میں اچانک آگ لگ جاتی ہے اور دھیرے دھیرے یہ آگ اسے پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وہ خاتون ہبلی واقع وشوناتھ مندر میں پوجا کر رہی تھی جب اس کی ساڑی میں حیرت انگیز طور پر اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری ساڑی نے آگ پکڑ لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہبلی کی رہنے والی چھایا نامی خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اسے علاج کے لیے مقامی کمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے جو انتہائی دردناک ہے۔
وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون پوجا کرنے کے بعد جیسے ہی واپس لوٹنے لگتی ہے، اس کی ساڑی میں آگ لگ جاتی ہے۔ چند سیکنڈ وں میں خاتون آگ کی لپٹوں میں گھر جاتی ہے اور آگ بجھانے کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو پاتی۔
ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ ساڑی میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود کچھ لوگ بھی دور سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی درمیان آگ لگنے سے پریشان چھایا بھاگ کر مندر میں گھس جاتی ہے اور کچھ لوگ بھی آگ بجھانے کے لیے مندر کے اندر پہنچ جاتے ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
