پربھنی : (ورق تازہ نیوز) فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے تحت غریبوں میں تقسیم ہونے والے سستا راشن کے گیہوں کی ذخیرہ اندوزی اور سپلائی کا انتظام دیکھیں اس وائرل ویڈیو میں۔
#Parbhani #Ration دیکھئے پربھنی اسٹیشن پر غریبوں میں تقسیم کئے جانے والے راشن کے گیہوں آوارہ خنزیر کھارہے ہیں: ویڈیو وائرل pic.twitter.com/YlNFUfvb5N
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) February 27, 2022
پربھنی کے سرکاری افسران اور ٹھیکیدار کتنے دنوں سے عوام میں ایسا غلیظ کھانا تقسیم کر رہے ہیں؟
صحافیوں اور میڈیا کو چاہیے کہ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور متعلقہ نظام کے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک ہینڈلنگ کے ذریعے عوام کو غذائی اجناس کی فراہمی کے مناسب انتظامات کریں۔
ویڈیوز گزشتہ دنوں پربھنی جنکشن رہلوے اسٹیشن کے مال بردار دھکہ سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ لہذا اب تک سرکاری محکمہ یا ریل محکمہ کی جانب سے اس ویڈیو کی نا تو تصدیق ہوئی ہے نا ہی کوئی آفیشل بیان آیا ہے۔