دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ – فیس بک کی درخواست کی مسترد ،نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف تحقیقات رہے گی جاری

دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف سی سی آئی تحقیقات کے حکم کو منسوخ کرنے کے لئے فیس بک اور واٹس ایپ کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ دراصل درخواست میں واٹس ایپ اور فیس بک نے نئی پرائیویسی پالیسی کی تحقیقات کے لئے سی سی آئی کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کیا تھا ، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے 14 اپریل کو تمام فریقین کی سماعت کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی اب دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف سی سی آئی کی انکوائری کے حکم کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading