دہلی میں کورونا کاقہر :25 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ، 161 اموات

نئی دہلی ، 18 اپریل (یواین آئی) دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ جاری ہے اور 25 ہزار سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 161 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملے 74،941 سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

اس عرصے کے دوران دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 8،53،460 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12،121 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو مثبت شرح 24.56 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اتوار کو بڑھ کر 29.74 ہوگئی۔گذشتہ روز 85،620 افراد کا ٹسٹ کیا گیا تھا جبکہ اس عرصے کے دوران 20،159 صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور سے 7،66،398 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 13،259 ہوگئی ہے۔اس درمیان 67،448 افراد کو ٹیکے لگائے ہیں۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور سے 25،65،918 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔