اورنگ آباد ، بیڑ اور جالنہ میں مسلم ووٹرس نے دیے بڑے پیمانے پر ووٹ

اورنگ آباد: 13 مئی(ایجنسیز) مراٹھواڑہ کے بیڑ ، اورنگ آباد اور جالنہ ان تین لوک سبھا حلقوں میں آج 13 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ ان تینون حلقوں میں مسلم ووٹرس نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ تاہم اورنگ آباد میں مسلم ووٹرس میں یہ بات نظر نہیں آئی۔ کئی علاقوں میں میں مسلم ووٹرس کافی کم تعداد میں نظر آئے۔ اور اسی لیے یہاں پر صرف 54 فی صد تک ہی ووٹ ڈالے گئے۔ البتہ بیڑ حلقے میں ایک الگ ہی نظارہ دیکھنےکو ملا۔ یہاں پر مسلم ووٹرس کا فی صد 80 فی صد سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔

اس نمائندے نے آج بیڑ میں مشاہدہ کیا کہ صبح ساڑھے چھ بجے سے ہی مسلم ووٹر جوق در جوق پولنگ مراکز پر پہنچ رہے تھے۔ اور 7 بجے جب ووٹنگ شروع ہوئی تو کافی لمبی قطاریں لگ چکی تھیں۔ اس موقع پر بیڑ کے شہمشاہ نگر علاقے کے ایک پولنگ مرکز پر ایک ووٹر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس علاقے میں صد فی صد مسلم ووٹنگ ہو۔ اور شام 5 بجےتک ایسا بتایاجارہے کہ بیڑ شہر میں 75 فی صد سے زیادہ ووتنگ ہوچکی تھی۔ بتا دیں کی 5 بجے تک بیڑ حلقے میں جملہ 58.21 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔اسی مرکز پر پہلی بار اپنےحق رایے دیہی کا استعمال کرنے والی ایک نوجوان لڑکی بشارت سملیٰ نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی ڈاکٹر وسیط اور والدین نثار احمد خان ( سینئر صحافی) اور روبیہ خان کے ہمراہ کل رات اورنگ آباد سے بطور خاص اپنے ووٹ ڈالے یہاں بیڑ پہنچے ،

آج صبح 6.30 بجے ووٹنگ مرکز پر پہنچ کر سب سے پہلے نمر پر ووٹ ڈالا۔ اور اب واپس اورنگ آباد واپس ہو رہے ہیں۔ کمپوٹر ( ڈیٹا سائنس ) میں ایم ایس سی سلمیٰ نے بتایا کہ انھوں نے اپنا ووٹ جمہوریت کے استحکام کے لیے دیاہے۔ ڈاکٹر وسیط نے بتایا کہ ملک کو تاناشاہی سے بچانا ضروری ہے۔عیاں رہے کہ یہاں پر بہ جے پی کی پنکجہ مندے اور این سی پی (شرد پوار ) کے بجرنگ سنونے کے درمیان راست مقابلہ ہوا ہے۔ اور بیڑ میں مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعدار بی جے پی کے انجہانی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی حمایتی رہے ہے۔

تاہم اس پار نریندر مودی کو ہرانے کے لیے تمام مسلم ووٹرس نے متفقہ فیصلہ لیتے ہوئے اس بار گوپی ناتھ مندے کی دختر کو ووٹ دینا مناسب نہیں سمجھا۔ اور اعلانیہ طور پر این سی پی کے امیدوار کے لیے مہم چلائی۔ جالنہ میں بھی مسلم علاقوں میں کافی تعداد میں خواتین اور مسلم ووٹرس نے ووٹ ڈلے۔ مراٹھواڑہ کے تین حلقوں میں شام 5 بجے تک اورنگ آباد میں 54.02، بیڑ میں 58.21 اور جالنہ میں 58.85 فی صد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading