دہلی تشدد معاملہ میں نیا انکشاف، ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کا قتل کرنے والے ملزمین کی شناخت

شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور تشدد کے درمیان جس ہیڈ کانسٹیبل کا قتل ہوا تھا، اس تعلق سے ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کا قتل کرنے والے ملزمین کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس بات کا دعویٰ کرائم برانچ کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے اور بہت جلد انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔


واضح رہے کہ 24 فروری کو چاند باغ علاقہ میں تشدد برپا ہو گیا تھا۔ شر پسند عناصر کے ذریعہ پتھراؤ اور آتش زدگی جیسے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اسی درمیان ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کا قتل ہو گیا تھا اور کچھ دیگر پولس اہلکار شرپسندوں کے حملہ میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی پی امت شرما اور اے سی پی انوج پر بھی بھیڑ نے حملہ کیا تھا، لیکن وہ بال بال بچ گئے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading