دہلی تبلیغی اجتماع سے پربھنی واپس ہوئے تین افراد کے معائنہ کی رپورٹ نیگیٹیو

پربھنی:3.اپریل (حمید ملک)دہلی کے تبلیغی اجتماع کاحصہ بننے والے پربھنی کے تین ساتھیوں کاکورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے ۔اس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہلچل تھم گئی ہے ۔ اورضلع انتظامیہ نے بھی سکون کی سانس لی ہے ۔تفصیل کے مطابق دہلی کے تبلیغی اجتماع میںشرکت کے بعدلاک ڈاون کی وجہہ سے واپسی کے منتظرافراد کے وہاں رہ جانے پر الیکٹرانک میڈیا نے کافی ہنگامہ کھڑا کردیاتھا ۔

مہاراشٹربھر سے دہلی اجتماع میںشامل ہونے والوں کی فہرست تیار کی گئی اس فہرست میں پربھنی ضلع کے تین اشخاص بھی شامل ہیں ۔ا ن تینوں ساتھیوں کو بھی معائنہ کیلئے پربھنی کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیاگیاتھا۔سرکاری دواخانہ میں ا ن افراد کے ٹیسٹ کے نمونوں کو پونہ روانہ کیاگیاتھا ۔پونہ سے تمام معائنوں کی رپورٹ جمعرات کی صبح پربھنی پہنچی جو نیگیٹیورہی ۔جس کے بعد ضلع انتظامیہ اور سرکاری دواخانہ کے ذمہ داران نے سکون کی سانس لی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading