دھولیہ : میئر کے عہدے کیلئے رسہ کشی شروع

دھولیہ:13 ڈسمبر2018 (عامر ایوبی) دھولیہ میونسپل کارپوریشن جو این سی پی کا گڑھ رہا ہے یہاں پر حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں حیرت انگیز طور پر بی جے پی نے تقریباً 50 نششت حاصل کرلی جوکہ اقتدار کیلئے درکار جادوئی عدد 39 سے بھی زیادہ ہے اس کامیابی سے جہاں پارٹی مقامی ذمہ داران خوش ہیں وہیں میئر کی کرسی کیلئے کئی خواہش مند سامنے آئے ہیں اور تمام تر خواہشمند اپنی تمام تر طاقت حصول کرسی کیلئے جھونک رہے ہیں اور مقامی سے لیکر ریاستی صدور تک کے گفت و شنید کی جارہی ہے اس کو لیکر شہر کا سیاسی ماحول ایک مرتبہ پھر گرم ہوچکا ہے.

فی الوقت 4 مضبوط دعویدار سامنے آئے ہیں جن بھارتی مالی، پردیپ کرپے، شیتل نولے اور ہرش ریلن کا نام شامل ہے جبکہ این سی پی کے بھی دو کارپوریٹر عہدے کیلئے بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے پرتول رہے ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading