ویسٹ انڈیز کے بلے باز لینڈل سمنس کی ناٹ آؤٹ 67 رنوں کی اننگ کے دم پر ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو دوسرے ٹی -20 بین الاقوامی میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ لینڈل سمنس نے 45 گیندوں کی اپنی اننگ میں 4 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 رن بنائے اورویسٹ انڈیزکی جیت کے لئے ایک اینڈ پروہ آخرتک کھڑے رہے۔
لینڈل سمنس کے علاوہ ان کے ساتھی سلامی بلے باز ایون لوئس نے بھی 35 گیندوں پر40 رنوں کی اننگ کھیلی۔
اس کے بعد 18 گیندوں کی اپنی اننگ میں نکولس پورن نے شاندارناٹ آؤٹ 38 رن بنائے۔ پورن نے اس اننگ کے دوران 4 چوکے اوردو چھکے بھی لگائے۔ ٹیم انڈیا کے 171 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کیریبیائی ٹیم نے 9 گیند باقی رہتے ہوئے یہ ہدف حاصل کرلیا اوربغیرکسی مشکل کے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔ حالانکہ اس دوران ٹیم انڈیا کی فیلڈنگ بھی بہت خراب رہی۔ رشبھ پنت نے بھی دو کیچ چھوڑے۔