بھیونڈی سماجوادی پارٹی کے دو کارپوریٹرس کی رکنیت منسوخ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی سماجوادی پارٹی کے مقامی صدر عرفات شیخ نے آج ایک پریس اعلامیہ جاری کر کے اخباری نمائندوں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی ایماء پر آج بھیونڈی سماجوادی پارٹی نے اپنے دو کارپوریٹروں کی پارٹی رکنیت کو منسوخ کرتے ہوئے انھیں 6 سال کے لئے پارٹی سے نکالا دیا ہے ۔

واضح ہو کہ حالیہ مئیر اور ڈپٹی مئیر انتخاب میں کونارک وکاس اگھاڑی کو اپنی حمایت دینے والے سماجوادی پارٹی کے دو کارپوریٹر انصاری عباس علی اور بھیما بائی سریش بھگت کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور وکاس اگھاڑی کے ساتھ گٹ بنانے کی پاداش میں کاروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت کو منسوخ کردیا ہے ۔

جس کی وجہ سے ان کو 6 سالوں کے لئے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پارٹی کے مقامی صدر عرفات شیخ نے بتایا کہ آج مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکوت ہے جس میں سماجوادی پارٹی بھی شامل ہے اور حالیہ بھیونڈی مئیر میں مہا وکاس اگھاڑی کی امیدوار کو سماجوادی پارٹی نے حمایت کی تھی جس کے لئے پارٹی نے حکم جاری کرتے ہوئے دونوں کارپوریٹروں کو کانگریسی امیدوار کی حق میں ووٹ ڈالنے کو کہا گیا تھا اس کے باوجود سماجوادی پارٹی کے دونوں کارپوریٹرز انصاری عباس علی اور بھیما بائی سریش بھگت نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وکاس اگھاڑی امیدوار کے نہ صرف خیمے میں چلیں گئے بلکہ ان کی حق میں ووٹ بھی کیا

جس سے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی صاحب کی ایماء پر آج یہ کاروائی پارٹی کی جانب سے کی ہے اور انھیں 6 سال کے لئے پارٹی سے نکالا جارہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading