دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت

حیدرآباد : راماگنڈم میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ مہلوک طالب علم کی شناخت ساہیتی (15) کے طور پر کی گئی ہے۔

راما گنڈم کی ساکن ساہیتی سینٹ کلیئر ہائی اسکول، این ٹی پی سی میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات لڑکی نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا

جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ساہیتی کے والد این ٹی پی سی کے شفٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ میں برسر خدمات ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading