دبئی میں کورونا ٹیکہ مفت لگانے کی مہم

دبئی ۔ دبئی میں سپریم کمیٹی برائے کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کی مفت مہم شروع کی جارہی ہے۔ امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس بھی ایک قدرتی آفت ہی ہے اس حوالے سے عوام کو مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔کمیٹی کی جانب سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ریاست میں عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

Leave a comment