پربھنی :14 اگست۔(ورق تازہ نیوز)پربھنی کے معروف گلوکارو نعت گو جناب قاضی محمد صغیر الدین فاروقی ولد قاضی محمد شمس الدین صاحب (عمر 70سال)کا آج بتاریخ 14 اگست 2020 بروز جمعہ کوحرکت قلب پرشدید حملہ کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ (انا للہ وانا اللہ راجعون)۔
مرحوم انتہائی ملنسار و بہ اخلاق شخصیت کے مالک تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔