خبر غمِ:حضرت مولانا الحاج محمد ریاض صاحب اشاعتی انتقال کر گئے

ناندیڑ:15/ جنوری ۔ (ورقِ تازہ نیوز)بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ، مدرسہ معرا ج العلوم پینشن پورا ہنگولی کے ناظم حضرت مولانا الحاج محمد ریاض صاحب اشاعتی (ساکن حمایت نگر ضلع ناندیڑ) جو ہنگولی سے بسمت جاتے وقت چونڈی گاؤں کے پاس موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ناندیڑ کے گلوبل اہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کل رات میں ٹھیک ایک بجکر پانچ منٹ کو ان کا انتقال ہوگیا ہے۔نماز جنازہ آج بعد نماز عصر حمایت نگر میں ادا کی جائے گی اور وہاں کے ہی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔اللہ الکریم مرحوم کی مغفرت عطا فرما کر جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام نصیب فرما۔ اور اہل خانہ و خاندان کو صبر جمیل عطا فرما عطا فرمائے۔امین ثم امین یا رب العالمین۔