تین گئو رکشک گائے ذبح کرنے کے الزام میں گرفتار، باقیات کھیتوں میں پھینک کر تاوان وصول کرتے تھے

بریلی: یوپی کے ضلع بریلی میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران تین گئو رکشکوں کو گائے ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔ جبکہ کرنی سینا کے ضلع صدر ٹھاکر راہل سنگھ اور ان کا ساتھی اس معاملے میں مفرور ہیں۔

نیو پورٹل ’اے بی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے کرنی سینا کے شہر صدر سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے اور ٹھاکر راہل سنگھ کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ اس معاملے میں سماج وادی پارٹی نے ایکس پر پوسٹ کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے یہ تمام لوگ کرنی سینا کے رکن ہیں، جن کو پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران گائے ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ یہ گینگ مبینہ طور پر خود گائے ذبیحہ کرتا اور پھر دوسرے لوگوں کو پھنسا کر ان کے خلاف مقدمات درج کراتا، پھر ان سے تاوان وصول کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی حمایت یافتہ کرنی سینا کا ضلع صدر ٹھاکر راہل سنگھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گائے ذبح کرواتا تھا۔رپورٹ کے مطابق، پولیس نے کرنی سینا کے شہر صدر گورکشا دیویندر سنگھ، اکرم اور نام نہاد صحافی سعید خان کو موقع سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ مرکزی ملزم کرنی سینا کے ضلع صدر ٹھاکر راہل سنگھ اور اس کا ساتھی چاند عرف اجے مفرور ہیں، پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading