
العربیہ نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ کی مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی میں داخلے کے لیے جدید جراثیم کش گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔
اب ان مساجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کو ان سے گزرنا ہو گا۔ یہ جراثیم کش سپرے ان کے سر سے پاؤں تک کیا جائے گا۔
جمعرات کو جنرل پریزیڈینسی برائے امور کعبہ و مسجد نبوی کی جانب سے ان جدید داخلی گزرگاہوں کا افتتاح کیا گیا۔یہاں ایسے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جن سے ایک ہی وقت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہونے والے 25 لوگوں کے جسم کا درجہ حراست چیک کیا جا سکتا ہے۔
یہ کیمرے رواں ماہ کے آغاز میں دونوں مساجد میں نصب کیے گئے تھے۔یہ دونوں مساجد عام عوام اور غیر ملکی زائرین کے لیے بند ہیں۔