حیران کن: گدھےکی لید  اور تیزاب سے نقلی مسالے کی تیاری، ہندو یووا وہنی کا نیتا گرفتار

ہاتھرس :اترپردیش کی ہاتھرس پولیس نے گدھے کی لید( پاخانہ) اور تیزاب کا استعمال کر مقامی برانڈز کے مسالے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا۔ دراصل ، یہ فیکٹری نوی پور کے علاقے میں واقع ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار ی کی اور کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک ہندو یووا واہنی کے عہدیدار انوپ ورشنی کو گرفتار کرلیا۔ مقامی برانڈز کے نام پر پیک کئے جارہے 300 کلوگرام سے زائد جعلی مسالے ضبط کئے گئے ہیں۔
مسالے بنانے میں کئی خطرناک اشیاء برآمد
جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ، جعلی مسالے تیار کرنے میں استعمال ہونے والے متعدد نقصان دہ اشیاء برآمد ہوئی ، جن میں گدھے کی لید ، بھوسا اور تیزاب سے بھرے ڈھول شامل تھے۔ برآمد کئے گئے ملاوٹی مسالوں میں دھنیا پاؤڈر ، سرخ مرچ پاڈر ، ہلدی اور گرم مسالہ شامل ہیں۔ مینا کے مطابق ، 27 سے زیادہ نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں اور لیب کی رپورٹ آنے کے بعد فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مسالہ کارخا نے کا لائسنس دکھانے میں ناکام رہا انوپ
بتادیں کہ انوپ ورشنی کو سی آر پی سی کی دفعہ 151 کے تحت عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ مینا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ورشنی اس جگہ پر مسالہ فیکٹری چلانے کا لائسنس دکھانے میں ناکام رہی۔ وہ ان برانڈز کے لئے لائسنس بھی نہیں دکھا سکا جن کو پیک کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ مصالحہ بنانے کے لئے یونٹ میں تیار کیا گیا مال شہر کے دیگر یونٹوں کو تو نہیں دیا گیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading