حیدرآباد ۔(ورق تازہ نیوز )9۔فروری کو سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل ٹولی چوکی حیدرآباد میں حکماء اور ڈاکٹر کے لیے ایوارڈس پروگرام کا شاندار انعقاد عمل میں آیا- ایوارڈ پروگرام زیرصدارت ناصح حکمت الحاج حکیم وڈاکٹر محمد منھاج الدین خان میڈیکل آفیسر و نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ ومینیجنگ ڈائریکٹر سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل اور زیر نگرانی۔حکیم وڈاکٹر مرزا صفی اللّہ بیگ صاحب کنویز۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ منعقد ہوا۔قرآت کلام پاک۔حکیم جمیل صاحب سیے آغاز ہوا اور نعت شریف حکیم محمد خواجہ حسین نے سنانیے کا شرف حاصل کیا۔ حکیم محمد منھاج الدین خان صاحب نے پروگرام میں آئے تمام حکماء اور ڈاکٹر کا استقبال کیا اور سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل ٹولی چوکی حیدرآباد کے جانب سیے حکماء اور ڈاکٹرس کو انکی خدمات اور بہترین کارکردگی ایوارڈ اور سیٹیفکٹ دیے جانے پر۔ پرخلوص مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا۔اور تمام حکماء اور ڈاکٹرس کہا کہ وہ یونانی کے ترقی کے لیے جستجو ومحنت کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مریض کو خدمت خلق کی نگاہ سے علاج کیا جائے۔اور حکیم وڈاکٹر مرزا صفی اللہ بیگ صاحب کنویز۔ نے حکماء اور ڈاکٹرس کو سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل اور العارف یونانی میڈیکل کالج بنڈلہ گوڑہ اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے جانب سیے ایوارڈ دیے جانے پر ڈاکٹر منھاج الدین خان صاحب کو قابل مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر منھاج الدین خان صاحب نے ہمیشہ یونانی کی ترقی کے لیے بہت سارے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔اور حال میں ہی ڈاکٹر منھاج الدین خان صاحب نے 24 جنوری کو سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل ٹولی چوکی کی جانب سے العارف یونانی میڈیکل کالج بنڈلہ میں ایک روزہ نیشنل سمینار برائے یونانی ڈرگس مزمن امراض کے نام سے پروگرام منعقد کیا تھا۔جس میں شہر اور ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے حکماء اور ڈاکٹرس اور اسکالر نے شرکت کی تھی اور یہ پروگرام شاندار کامیاب ہوا۔اسکیے بعد ایوارڈس پروگرام شروع ہوا۔ ڈاکٹر منھاج الدین خان صاحب کے ہاتھوں سے حکیم محمد خواجہ حسن اور حکیم جمیل صاحب اور حکیم مرزا صناءاللہ بیگاور حکیم محمد رزاق صاحب نے ایوارڈ حاصل کیا اور حکیم مرزا صفیء اللہ بیگ صاحب کنویز۔کے ہاتوں سے ڈاکٹر عبداللہ صاحب اور حکیم محمد خلیل الدین صاحب اور حکیم محمد فیروز صاحب نے ایوارڈ حاصل کیا اور ڈاکٹر منھاج الدین خان صاحب کی جانب سے تمام حکماء اور ڈاکٹر کو تہنیت پیش کی ث۔اور اس موقع پر حکیم وڈاکٹر کے یم سمیع الدین صاحب نے سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل اور العارف یونانی میڈیکل کالج اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آخیر میں حکیم محمد خواجہ حسن تمام حکماء اور ڈاکٹر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور پروگرام میں شرکت کرنے والے اطباء کا شکریہ ادا کیا۔