حیدرآباد:ایک شام شعر و ادب کے نام ادب گاہ اور الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اردو گھر میں مشاعرہ

حیدرآباد 17/ اگسٹ (راست ) الانصار فاؤنڈیشن اور ادب گاہ کے زیر اہتمام بعنوان "ایک شام شعر و ادب کے نام” بیرونی شعراء اور منتخب میزبان شعراء کے ساتھ بتاریخ 21 اگست بروز پیر شام 7 بجے بمقام اردو گھر مغل پورہ محفل مشاعرہ منعقد شدنی ہے جس کی صدارت ڈاکٹر جاوید کمال مدیر ریختہ نامہ کریں گے،

مہمان شعراء میں خان شمیم اورنگ آباد ، سید ریاض رحیم ممبئی ظہیر انصاری مدیر تحریر نو ممبئی حکیم خان حکیم اورنگ آباد اور حیدرآباد کے منتخب شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل ، سردار سلیم ،قاضی اسد ثنائی، سیف نظامی ، جلیل نظامی ، سید سمیع اللہ سمیع ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، پروفیسر عبدالسمیع صدیقی نعیم ، ظفر فاروقی ، نور الدین امیر، وحید پاشاہ قادری شرکت کریں گے.

صدر ادب گاہ سردار سلیم خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ، محبوب خان اصغر نظامت کے فرائض انجام دیں گے، مدعو شعراء اور محبان اردو سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش ہے _

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading