حکومت ہندوستان مسلمانوں کا قتل عام بند کروائے: خامنہ ای

بغداد: ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور ہندوستانی حکومت کو خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ ہندوستان عالم اسلام میں تنہا نہ پڑ جائے۔ خامنہ ای نے کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔


آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے!“

یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ’ہندوستانی مسلمان خطرے میں‘ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading