حکومت کے خلاف پوسٹس ‘ بنگال کانگریس ترجمان گرفتار

کولکاتہ 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر آدھیر رنجن چودھری نے آج مغربی بنگال پولیس پر الزام عائد کیا کہ اس نے پارٹی ترجمان سمنئے بندوپادھیائے کو حکومت پر تنقیدوں والے پوسٹس پھیلانے پر گرفتار کرلیا ہے ۔ بندوپادھیائے کے افراد خاندان اور پارٹی ذرائع نے کہا کہ بندوپادھیائے کو پرولیہ ضلع پولیس کی ایک ٹیم نے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ مغربی بنگال پولیس اور پرولیا پولیس نے اس گرفتاری کی نہ توثیق کی ہے اور نہ تردید کی ہے ۔ جب ایک سینئر پولیس عہدیدار سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس تعلق سے بعد میں تبصرہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ سمنئے بندوپادھیائے ترنمول کانگریس حکومت پر سخت تنقیدوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اس سلسل میں سوشیل میڈیا پر پوسٹس کرتے رہتے ہیں۔ آدھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم اس طرح کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور اسے اظہار خیال کی آزادی پر حملہ اور سیاسی دہشت گردی تصور کرتے ہیں جو ممتابنرجی حکومت کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading