حوثی باغیوں کا آرامکو پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض : حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہرجازان میں تیل کمپنی آرامکو کمپنی کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔خبر کے مطابق، حوثی باغیوں نے الشقیق میں آرامکوپر حملہ کیا اور ساتھ ہی آرامکو کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔عرب فوجی اتحاد کا کہناہے کہ حوثی باغیوں نے دہران کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا، حملے کے دوران حوثی باغیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، ساتھ ہی خمیس مشیط کے گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔عرب فوجی اتحاد کے مطابق، شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a comment