حمایت نگر: ڈاکٹر عبدالرحمن کی والدہ کا انتقال

ناندیڑ:2. فروری ۔ (ورق تازہ نیوز)حمایت نگر ضلع ناندیڑ کے معروف تاجر سوداگر حاجی محمد مرتضی سیٹھ کی اہلیہ محترمہ خیر النساء بیگم کا گزشتہ شب ایک بجے پیرانہ سالی کے باعث انتقال ہوگیا ۔

انکی عمر 76 سال تھی وہ ناندیڑ کے لوٹس اسپتال میں زیر علاج تھیں۔انکی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر حمایت نگر میں ادا کی جائے گی اور وہاں کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

انکے پسماندگان میں دو بیٹے ڈاکٹر عبدالرحمن،،( ناندیڑ کے معروف ڈاکٹر)۔عبدالعزیز انجینئر اور دو بیٹیاں ہیں ۔ ادارہ ورق تازہ کے مدیر اعلیٰ محمد تقی اور خورشید احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ وہ پسماندگان کے غم میں برابر شریک ہیں۔اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیکہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading