گیانواپی تنازعہ: وضو خانہ کا سروے کرائے جانے کے مطالبہ پر سماعت مکمل، 21 اکتوبر کو آئے گا فیصلہ

وارانسی میں گیانواپی مسجد کا وضو خانہ اس وقت بند ہے کیونکہ اس کے اے ایس آئی سروے کرائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس مطالبہ کو منظور کیا جائے گا یا نہیں، اس سلسلے میں فیصلہ 21 اکتوبر کو صادر کیا جائے گا۔

دراصل وضو خانہ کا اے ایس آئی سروے کرانے کے لیے راکھی سنگھ کی طرف سے داخل عرضی پر 19 اکتوبر کو سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد ضلع جج کی عدالت نے حکم کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماں شرنگار گوری کیس کی عرضی گزار راکھی سنگھ نے گزشتہ 29 اگست 2023 کو وکیل سوربھ تیواری اور انوپم دویدی کے ذریعہ سے گیانواپی کے سیل وضو خانہ کے اے ایس آئی سروے کے لیے 64 صفحات کی درخواست داخل کی تھی۔

مسجد کمیٹی نے راکھی سنگھ کی طرف سے داخل عرضی پر سخت اعتراض درج کرتے ہوئے وضو خانہ کے سروے کی مخالفت کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading