حضرت خواجہ حسن نظامی دہلویؒ کی بیٹی حضرت کوثر بانو نظامی کا کراچی میں سانحہ ارتحال

نئی دہلی:9/دسمبر ۔ (راست)یہ اطلاع بڑے ہی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ شمس العلماء مصور فطرت حضرت خواجہ حسن نظامی دہلویؒ کی سب سے چھوٹی بیٹی حضرت کوثر بانو نظامی کا 8 دسمبر 2024کو کراچی پاکستان میں انتقال پُر ملال ہوگیا ہے۔

اس کی اطلاع حضرت خواجہ سید محمد نظامی دہلوی جانشین حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی فخر دہلیؒ و سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ نے دی ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ خواجگان چشت رضوان اللہ علیہم کے صدقے و طفیل مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے آمین ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading