حزب اللہ نے اسرائیل پر 30راکٹ داغے آئرن ڈوم کا کوئی ردعمل نہیں

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل پر 30 راکٹ داغ دئے۔ تاہم اسرائیل کی حفاظت کرنے والے آئرن ڈوم نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دکھایا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں راکٹ فائرکئے، تاہم حزب اللہ کے راکٹوں کو روکنے کے لئے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے وقت لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 30 راکٹ فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق راکٹوں میں سے کئی کھلے علاقوں میں گر کر پھٹے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس حملے کے جواب میں اس علاقے پر حملہ کرے گی جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ سے وابستہ ٹی وی المیادین پر حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاتیوشا راکٹوں سے 146ویں ڈویژن کے نئے اسرائیلی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے حماس سربراہ اسمٰعیل ھنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شُکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جا رہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading