حج 2019ءدرخواست دہی کی تاریخ میں19ڈسمبرتک توسیع

ناسک 12ِ دسمبر(عامر ایوبی) حج اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے اس کی ادائیگی کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ حج 2019 کے لئے ایسے عازمین جو حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج کرنا چاہتے ہیں انکے لیے یہ خوشخبری ہیکہ حج کی درخواست دہی کی تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے اب عازمین 19 دسمبر تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں یاد رہیکہ فارم بھرنے کے عمل میں یہ دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس طرح کی اطلاع خدمات حجاج کمیٹی مالیگاو¿ں (ناسک) کے روح رواں ہارون عاشق علی نے فراہم کی اور اس بات کی امید بھی جتائی کہ عازمین اس موقع سے استفادہ حاصل کریں گے۔ نمائندہ کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سابقہ سالوں کی بہ نسبت امسال درخواستوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading