حجاب پہننے کی اجازت نہیں دیں گے، کرناٹک کے وزیر

بنگلورو:کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے اوڈوپی میں حجاب پر چل رہے تنازعہ کے دوران کہا، “اسکولوں کو میدان جنگ نہیں بننے دیا جائے گا۔ یہ مقدس مقام ہے یہاں سب کو برابر محسوس ہو یہ ضروری ہے۔ ہمارا موقف صاف ہے، یہ سب تعلیمی اداروں میں نہیں چلے گا۔”

وزیر نے مزید کہا “ہم نے کہا ہے کہ ہم کمیٹی بنائیں گے جو اگلے تعلیمی سال تک حتمی رپورٹ دے گی اور حکومت اس پر سخت موقف اختیار کرے گی۔ وہ (طالبات) پہلے حجاب نہیں پہنتی تھیں اور یہ مسئلہ صرف 20 دن پہلے شروع ہوا۔”

اپنی رائے یہاں لکھیں