حجاب تنازعہ: ’تعلیمی اداروں کو اپنا یونیفارم طے کرنے کا اختیار‘، سپریم کورٹ کا تبصرہ

نئی دہلی:15/ ستمبر(ایجنسیز) سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف داخل عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے آج انتہائی اہم تبصرہ کیا۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے کہا کہ اصول کے مطابق تعلیمی اداروں کو اپنا یونیفارم طے کرنے کا اختیار ہے، اور حجاب یونیفارم سے الگ ایک چیز ہے۔

سپریم کورٹ کا یہ تبصرہ حجاب پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں طالبات اور دیگر لوگوں کے لیے مایوس کن کہا جا سکتا ہے، کیونکہ یہی دلیل کرناٹک کے اس اسکول نے بھی پیش کی تھی جہاں سب سے پہلے حجاب کا معاملہ اٹھا تھا۔ بہرحال، حجاب تنازعہ کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور آئندہ پیر کے روز بھی یہ سماعت جاری رہے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading