جیش الہند نے امبانی کے گھر کے قریب دھماکو مادہ سے لیز ایس یو وی کار رکھنے کی ذمہ داری کا دعوی کیاہے

ممبئی۔جیش الہند نامی ایک تنظیم نے یہ ذمہ داری لینے کا دعوی کیاہے کہ ساوتھ ممبئی میں صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے قریب میں دھماکو مادہ سے لیز ایس وی کار رکھی ہے‘ اتوارکے روز پولیس نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ اس ضمن میں تمام امکانی زوایوں سے جانچ کی جارہی ہے۔

سوشیل میڈیا پر وائیرل اور ممبئی پولیس کی جانکاری میں آنے والے پیغام کے متعلق مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ تنظیم نے ٹیلی گرام ایپ کے پیغامات پر پوسٹ کرنے کی ذمہ داری بھی تسلیم کی ہے۔

چیرمن ریلائنس انڈسٹریز امبانی کے رہائش ہمہ منزلہ عمارت انٹیلیا کے قریب کارمیکل روڈ پر جلٹین اسٹکس سے لیز ایک اسکار پیو کار جمعرات کے روز دستیاب ہوئی تھی۔

پولیس نے کہاتھا کہ امبانی کی حفاظتی تفصیلات میں درج ایس یو وی کے نمبر کی طرح ہے مذکورہ گاڑی کی نمبر پلیٹ کا رجسٹریشن نمبر تھا

Leave a comment