جہاز کو آزاد کرانے برطانوی مصالحت کارکی ایران آمد

جہاز کو آزاد کرانے برطانوی مصالحت کارکی ایران آمد

٭ برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں اپنے ضبط شدہ تیل بردار جہاز کو ایران کے قبضہ سے آزاد کرانے کیلئے خصوصی مذاکرات کار کو تہران روانہ کردیا ہے۔ اس دوران سمندری جہاز کے سویڈش مالک نے کہا ہے کہ برطانوی پرچم بردار آئیل ٹینکر کا 23 رکنی عملہ بحفاظت ہے۔ اس عملہ نے 18 ہندوستانی، 3 روسی، ایک لٹوایائی اور ایک فلیپائنی شامل ہے۔ بیان کیا گیا ہے کہ جہاز کے مالک اسٹنا بلک نے کپتان سے ربط کیا اور پتہ چلا کہ تمام ارکان عملہ محفوظ ہیں۔ جہاز میں پہنچنے والے ایرانی حکام کے ساتھ بہتر تعاون کررہے ہیں۔ ایران کے رہبر اعلیٰ کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گل پیگانی نے برطانوی مصالحت کار کی آمد کی توثیق کی ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment