گملا، 21 جولائی (یواین آئی) جھارکھنڈ کے ضلع گملا کے سسئی تھانہ علاقہ کے نگل سسکاری گاؤں میں سماج دشمن عناصر نے چار افراد کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریباً 10-12 کی تعداد میں مجرموں نے کل دیر رات نگل سسکاری گاؤں میں دھاوا بولا۔ اس کے بعدان مجرموں نے چامپا اوراؤں (62)، پھیری اوراؤں (60)، سنا اوراؤں (65) اور پھگني دیوی (62) کو اپنے قبضے میں لے لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔اس کے بعد مجرموں نے چاروں کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر کیمپ کررہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا هے۔