جھارکھنڈ لنچنگ پر محبوبہ مفتی چراغ پا، پوچھا ’یہ سب کا وشواس جیتنے کا کون سا طریقہ؟‘

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جھارکھنڈ میں تبریز انصاری نامی ایک شخص کی ہجوم کے ہاتھوں پٹائی کے بعد موت واقع ہونے پر موجودہ مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ یہ سب کا وشواس جیتنے کا کون سا طریقہ ہے؟

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’’تبریز انصاری کو بی جے پی کی حکومت والی ریاست جھارکھنڈ میں لنچ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا، ایک ہجوم نے انہیں جے شری رام کا نعرہ نہ دینے کی پاداش میں بے دردی کے ساتھ زد کوب کیا، کیا یہی این ڈی اے دوم کا نیا انڈیا ہے؟ یہ کون سا طریقہ ہے سب کا وشواس جیتنے کا؟‘‘

واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کے کھرسواں میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تبریز انصاری نام کے نوجوان کو کئی گھنٹوں بری طرح پیٹا گیا۔ اس دوران اس سے جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ 18جون کو نوجوان کی پٹائی کرنے کے بعد پولس کے حوالہ کر دیا گیا تھا جہاں 22 جون کو اس کی حالت خراب ہوگئی، پولس اس نوجوان کو اسپتال لے کر گئی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading