جوشی مٹھ کو دوسری جگہ بسایا جائے، پورا ڈھانچہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے… ہریش راوت

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے کہا کہ پورا ڈھانچہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ اس لئے جوشی مٹھ کو دوسری جگہ بسایا جائے، ایک نیا جوشی مٹھ تعمیر کیا جائے۔

جوشی مٹھ کی وجوہات کو تلاش کیا جائے اور اسے قومی آفت کے طور پر لیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کو بدری ناتھ کی طرز پر معاوضہ دیا جائے۔