سوڈان ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ. گذشتہ چند دنوں سے سوڈان میں سوشل میڈیا پر ایک نابینا نمازی کی تصویر گردش کر رہی ہے جس نے اپنے گھر سے مسجد تک جانے کے لیے گھر سے مسجد تک ایک رسی کھینچ دی تاکہ وہ کسی کی مدد کے بغیر مسجد تک پہنچ سکے۔
معلوم ہوا کہ جس سوڈانی شخص کی تصویر ٹویٹر پر پھیلی ہے ایک نابینا نمازی کی ہے۔ انہوں نے مسجد تک رسائی میں آسانی کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے مسجد کے دروازے تک رسی لگانے کا فیصلہ کیا۔
متداول | شيخ مسجد أعمى يربط حبل من البيت لباب "المسجد” ليسهل وصوله#واكب pic.twitter.com/tOZj1P8BF1
— واكب | Wakeep (@WakeepAr) October 11, 2022
اس نے یہ کام اس لیے کیا کہ وہ رسی کو مسجد تک رسائی کے لیے سہارے کے طور پراستعمال کرے گا اور اسے مسجد تک جانے کے لیے کسی شخص سے مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جیسے ہی یہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی اس شخص پرمثبت رد عمل سامنے آیا۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نابینا افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔