🔴 بریکنگ نیوز
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ’امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے کوئی اہم مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘
انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو ’غیر معمولی طور پر مبالغہ آمیز‘ قرار دیا۔
’ہم نے خطے میں امریکہ کے اہم اڈے پر حملہ کیا اور وہ اسے کم اہمیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘
خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ کا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ غیر مناسب تھا اور ایران جیسے عظیم ملک کے لیے توہین آمیز ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’یہ تنازع جوہری پروگرام کے بجائے ایران کو جھکانے کی کوشش ہے‘
’کبھی انسانی حقوق، کبھی خواتین کے حقوق، کبھی میزائل — سب بہانے ہیں، اصل مقصد ایران کو سرنگوں کرنا ہے‘
ایران نے کہا کہ وہ امریکہ کے بیانیے کو مسخ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گا، اور خطے میں اپنی خودمختاری کا دفاع کرتا رہے گا۔
📡 مزید اپ ڈیٹس اور تجزیے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں
امریکہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ایرانی عوام کو اسرائیل کے خلاف ’کامیابی‘ پر مبارکباد دی ہے۔ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر ایک طویل وقفے کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اب سے کچھ دیر میں ایرانی عوام سے خطاب کریں گے۔یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایک نیوز کانفرنس کریں گے، جہاں وہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے اثرات کے بارے میں تازہ ترین معلومات دیں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ’بڑی‘ اپ ڈیٹ پینٹاگون سے فراہم کی جائے گی، جب ہیگسیتھ کے ساتھ فوجی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔