ممبئی- ۲۵/جنوری
اطلاع کے مطابق صدر جمعیت علمائے ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے آج ممبئی میں منعقدہ خصوصی میٹنگ میں حالیہ انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سال گزشتہ کی صورت برقرار رکھی اس لیے اب مہاراشٹر جمعیت علمائے ہند (ارشدمدنی) کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی اور جنرل سکریٹری حسب سابق مولانا حلیم اللہ قاسمی ہوں گے…واضح رہے کہ حالیہ انتخاب پر کچھ لوگوں نے اعتراض جتایا تھا جس کی وجہ سے ایک ہنگامے کی صورت پیدا ہوگئی تھی سوشل میڈیا پر مخالفین و حامیوں کے گروپ ایک دوسرے پر نشانہ سادھ رہے تھے صدر جمعیت علمائے ہند تک یہ بات پہنچی اور انہوں نے آج ممبئی آکر سبھی کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کی تلقین کی اور سال گزشتہ کی صورت حال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ جو انتشار کی صورت پیدا ہوگئی تھی وہ ختم ہوجائے…!