
اورنگ آباد (جمیل شیخ): جماعت اسلامی ھند اورنگ آباد کے شعبہ صنعت و تجارت کے جانب سے گزشتہ یوم تاجروں ، صنعت کاروں اور نئی تجارت کی شروعات کرنے کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لیے ایک ورکشاپ مرکز اسلامی یونس کالونی پررکھا گیا جس میں ریاست بھر سے تشریف لائے مختلف ماہرین تجارت و صنعت نے اس شعبہ میں درپیش چلینجز اور مسائل اور ان کے حل کے بارے میں رہنمائی کی ۔ جس میں تکنینی معلومات ، امپورٹ ایکسپورٹ، لائنسنسنگ ،قانونی معلومات، اسلامک فائنانس، اسٹارٹ اپ، اسکیل ڈیولپمنٹ کے بارے معلومات دی گئی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا افتتاحی کلمات میں اشفا ق عالم صدیقی نے اس پروگرام کی غرض وغایت پیش کی اور ماہرین تجارت مہمانان کا تعارف پیش کیا۔اس کے بعدمرزا افضل بیگ، مبین خان سنجے نیر ،سمیر خان نے اپنی اپنی فیلڈ کے مطابق تفصیلی معلومات فراہم کی۔آخر میں پینل ڈسکشن بھی رکھا گیا تھا جس میں پینلسٹ سے شرکاء نے سوالات کرتے ہوئے انڈسٹری کے قیام میں موجودہ مسائل و دشواریاں، منصوبہ بندی کا طریقہ، صنعت و تجارت میںموجودہ مواقع اور سرکاری سبسڈیز اور اسکیمات کے متعلق سوالات کیے جس کے اطمینان بخش جوابات مہمانان کی جانب سے دیے گئے ۔

مولانا الیاس خان فلاحی ناظم شہر جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کے صدارتی کلمات اور دعاء پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کنوینر پروگرام اشفاق عالم صدیقی کے ساتھ لئیق احمد ، شیخ ضمیر، راصب صبور خان، محمد ذاکر، اشفاق الرحمن خان اور شیخ جنید نے جدو جہد کی۔


