ناندیڑسے سماجو ادی پارٹی۔بی ایس پی اتحاد کے امیدوار کے نام کااعلان ہوگیا‘جانئے کون ہے اُمیدوار

ناندیڑممبئی:19مارچ(ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات 2019ءکےلئے ناندیڑمیں سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہیں ۔سبھی اہم سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کوقطعت دینے میں مصروف ہے ۔ دریں اثناءآج ناندیڑ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے


 

اور ناندیڑ حلقہ لو ک سبھا سے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اتحادسے جناب عبدالصمدسیٹھ(سابقہ ڈپٹی میئر) انتخابات میں حصہ لیں گے۔ آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے قائد جناب ابو عاصم اعظمی اور بی ایس پی کے قائدین کے علاوہ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے کارگزار صدر جناب سید معین صاحب کی موجودگی میں جناب عبدالصمدسیٹھ کے نام کوقطعیت دیتے ہوئے انھیں لوک سبھا چناو¿ میں ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے اتارنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔اس ضمن میں جناب سید معین نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ کل ناندیڑ پہنچنے کے بعد باضابطہ جناب عبدالصمد سیٹھ کی امیدواری کااعلان کردیا جائے گا۔ جناب عبدالصمدسیٹھ کے انتخابی میدان میں اترنے سے ناندیڑ کاسیاسی ماحول یکسر تبدیل ہوگیا ہے اور یہ کہاجارہا ہے کہ مسلم ووٹرس کو ایک نیاسیاسی متبادل مل گیا ہے ۔

Leave a comment