اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ میں کانگریس کے ٹکٹ پر ہرش وردھن جادھو کھیرے کے خلاف چنائو لڑنے کے خواہاں

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):کنڑ کے رکن اسمبلی اور ریاستی بی جے پی صدر کے رائو صاحب دانوے کے دامادہرش وردھن جادھو نے چندر کانت کھیرے کے خلاف اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ سے چنائو لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ یقیناچندرکانت کھیرے کے خلاف چنائو لڑینگے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے بتایا کہ وہ کانگریس پارٹی سے چنائولڑنے کے خواہاں ہیں اور اس ضمن میں وہ پارٹی کے ضلع صدر عبدالستار سے ربط کرچکے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ عبدالستار نے ان سے چنائو لڑنے سے متعلق تفصیل سے بات چیت کی ہے۔ واضح ہو کہ ہرش وردھن جادھو مراٹھا ریزرویشن معاملے پر کھیرے کے روےے سے سخت ناراض تھے اور مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پرانہو ںنے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔

حال ہی میں انھوں نے شیوسوراج بہوجن پکش نامی پارٹی قائم کی اور وہ اس پارٹی کے ٹکٹ پر چنائو لڑنا چاہتے تھے انہو ںنے بتایا کہ وہ ۰۳ مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کریںگے۔لیکن کانگریس پارٹی سے چنائولڑنے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد سیاسی حلقوں بالخصوص مراٹھا سماج میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading