جلگاؤں :10ِنومبر( نامہ نگار )کل شام جمعرات کے روز یہاں کے ریلوے اسٹیشن علاقے میں معمولی تکرار کے بعد ایک مسلم رکشا چلانے کا روزگار کرنے والے کا تیز دھاردار ہتھیار سے بہیمانہ قتل کیاگیا۔ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جلگاو¿ں ریلوے اسٹیشن علاقہ میں کل شب تقریباً ساڑھے چھ بجے چار نوجوانوں نے اسماعیل شاہ گلاب شاہ عمر 35 سال رہائیش گیندالال میل سریش دادا جین نگر جلگاو¿ں کا بہمانہ قتل کردیا۔اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔معلوم ہوا ہےکہ مقتول اورقاتلوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑاہواتھا۔جس کے بعد یہ واقع پیش آیا۔دیوالی کی تعطیلات ہونے سے ریلوے اسٹیشن علاقہ میں ان دنوں مسافروں کا ہجوم ہے اور رکشاءوالوں کے درمیان میں مسافروں کی سواری بیٹھانے کو لیکر توتو میں میں ہواکرتی ہے۔اس کے علاوہ اس علاقہ میں غیرقانونی کام بھی ہونے کی عوام میں چرچہ ہے۔پولیس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہیں۔کل نماز جمعہ سے قبل شہر کے قدیم عیدگاہ قبرستان میں میت کی تدفین عمل میں آئ۔ پولیس کادعوی ہےکہ وہ تیزی سے تحقیقات کررہی ہیں۔اور جلد ہی اس معاملےمیں گرفتاری عمل میں آئیں گی۔اسی دوران مقتول کے اہل خانہ و شہریان نے بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔