( سعید پٹیل )جلگاؤں شہریان کےلۓ بالخصوص علاقہ مہرون واسیوں کےلۓ آج بروز منگل کا دن بڑا دلاسہ دینے والا رہا جب یہاں زیر علاج کورونا مثبت کے مریض کے ربطے میں آنے والے ٢٣ افراد سمیت دیگر التواء میں پڑی چار مشتبہ کی جانچ رپورٹ منفی آئ۔ جس میں جامنیر کے اشتہ دار کی جانچ رپورٹ بھی شامل ہے۔اس طرح کل ٢٧ افراد کی جانچ رپورٹ منفی آئ ہیں۔اس کی اطلاع ضلع اسپتال انتظامیہ کو موصول ہوئ۔جس کی وجہ سے شہریان و مہرون واسیوں نے راحت کی سانس لیں۔
اس خبر کے موصول ہوتے ہی جلگاؤں میں تمام سماج براران بالخصوص ضلع منیار برادری نے اللا تبارک تعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اور دورکعت نماز شکرانہ ادا کی۔اور خصوصی دعا کی کہ اللاتعالی عالم انسانیت کی بقاء کےلۓ اس وبائ مرض کو دنیا سے جلداز جلد رفعہ دفعہ کرے۔ جبکہ سماج کے تمام ذمداران نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کورونا کی روک تھام کے تعلق سے لاک ڈاؤں سمیت جو تدابیریں کی جارہی ہیں اس پر شہریان و ضلع بھر میں سماج برادران مکمل پابندی سے عمل پیرا رہیں
۔اور حکومت و انتظامیہ کو بھر پور تعاون کریں۔اسے اپنی ذمداری سمجھ کر تعاون کریں۔لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کرنا انسانی برادری کےلۓ بہت ہی فائدہ مند عمل ہے۔
