جلگاؤں :پالدھی کا تبلیغی جماعت اجتماع: پرنم آنکھوں سے مانگیں گئ رقت آمیز دعا

دعاکے ساتھ اختتام پذیر ، ضلع بھر سےتقریباً ایک لاکھ فرزندان توحيد نے شرکت کیں۔

جلگاؤں ١٩ ِفروری ٢٠١٩ ء (سعیدپٹیل کے ذریعے )آج ١٨ ِفروری بروز پیر کو بعد نماز عشاء کے جلگاؤں ضلع کے تبلیغی جماعت کے دو روزہ ضلعی عمومی اجتماع کا پرنم آنکھوں سے مانگیں گئ دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔دعا کے موقع پرضلع و بیرون ضلع سے تقریباً ایک لاکھ فرزندان توحيد نے شرکت کیں۔قبل ازیں کل بعد نماز مغریب آج بعد نماز ظہر علماءکرام نے پرمغز بیانات سے شرکاۓ اجتماع کی دینی و ایمان افروز رہنمائ فرمائ۔بعد ازاں بعد نماز عصر نکاح کی مجلس میں کئ شادیاں انجام پائیں۔ مغریب کے بعد بیان ہوا ۔عشاء بعدمولانا حافیظ منظور کی رقت آمیزدعا میں ملک میں امن وسلامتی بنی رہے۔آپسی دوستی بھائ چارے میں اضافہ ہو ،خوشحالی برقرار رہے،پورے عالم میں امن کی فضا قائم ہو ،اللہ ھمیں راہ راست پر چلائیں۔ھم سے انسانیت کی خدمت کا کام لیاجاۓ ۔دعا سے قبل اجتماع کا بعد نماز مغرب کا بیان مولانا مبین نے کیا۔ اجتماع کے دوران اول تا آخر ٹرافیک نظام کو درست کرنے کےلۓ والینٹر حضرات اپنے حصے کی خدمات بخوبی انجام دےرہے تھے۔دین و ایمان کے فریضہ کو کرنے کے لۓ کئ جماعتیں شہر گاوں قصبوں کےلۓ روانہ کی گئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading