جلگاؤں( سعیدپٹیل )جلگاؤں پارلیمانی حلقئہ انتخاب کےلۓ آئیندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں راشٹروادی کی جانب سے ریاست کے سابق وزیر گلاب راو دیوکر کےنام کا اعلان کیاگیا ہے۔گذشتہ روز شام میں راشٹروادی پارٹی کے قومی صدر ایم پی شرد پوار انھوں نے گلاب راو دیوکر سے” کام میں مصروف ہوجاو” کی ہدایت کی ہے۔اس خبر کی شری دیوکر نے تصدیق کی ہے۔
راشٹروادی پارٹی ہائ کمان کے اپنا پارلیمانی انتخاب کےلۓ امیدوار کانام طے کرنے کےبعد سیاسی ہلچل تیز ہوگئ ہیں۔پارلیمانی عام چناؤ کے تعلق سے دوروز قبل ہی ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا۔بی جے پی کی یوتی کا اعلان کیاگیا۔اسی پس منظر میں کانگریس اور راشٹروادی کی سیاسی گہماگہمی بھی تیز ہوگئ ہیں۔جلگاؤں پارلیمانی حلقہ راشٹروادی کے حصے میں جانے کی قیاس آرائیاں جاری تھی ۔جوکہ اب تھم جائیں گی۔ویسے پانچ مارچ کو ہونے والےراشٹروادی سپریمو شردپوار کے عام اجلاس میں ہی شری دیوکر کےنام کا اعلان کیاجائے گا۔جبکہ ضلع کی دونوں پارلیمانی نشستوں پر بی جے پی کوہی امیدواری دۓ جانےکاامکان ہے۔