ناندیڑ:20فروری ۔(ورق تازہ نیوز)موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر ناندیڑ کے ایک وفد نے اقلیتی کمیشن کے نائب صدر جناب ابھینکر صاحب سے ملاقات کی اور اُن سے اقلیتوں کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔انھیں میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں اقلیتوں کے مختلف مسائل جن میں* اردو گھر کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے یہ مانگ کی گی* وزیراعظم کے پندرہ نکاتی پروگرام پر عمل کرنے کی مانگ کی گئی۔* ضلع سطح پر اقلیتی شعبے کے لیے ایک افسر کا انتخاب کیا جائے۔ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر ناندیڈ کے اس وفد میں شہر صدر مشتاق خان، شہر سیکریٹری محمد وسیم صاحب ، افروز پٹیل صاحب، فہیم فاروقی صاحب اور اسلم پٹھان موجود تھے۔