ناندیڑ کارپوریشن میں 28000 کپڑوں کی تھیلیاں پہنچ گئیں

ناندیڑ:20فروری ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ مونسپل کارپوریشن میں آخر کار کپڑوں کی تھیلیوں کے دوگٹھے پہنچ گئے ہیں جس میں 28000 کپڑوں کی تھیلیاں ہیں ان پر اسکرین پرنٹنگ ہونے کے بعد ہونے شہریان میں مفت تقسیم کرنے کی اطلاع ہے۔ لیکن ان کپڑوں کی تھیلیاں کن شہریان کو اور کتنی تعداد میں دیئے جائیں گے اور اس کی کاغذی کاروائی کیا ہوگی اس بارے میں کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔تھیلیوں کی کالابازاری کو روکنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست مہاراشٹر کے وزیر ماحولیات رام داس کدم کے ناندیڑ ضلع کے وزیرسرپرست کی حیثیت سے نامزد ہونے کے بعد ریاست میں پلاسٹک پر امتناع کیا گیا اسکے بعد انہوں نے ناندیڑ مونسپل کارپوریشن کو پلاسٹک سے نجات دلوانے کے لئے ہر شہری ان میں کپڑوں کی تھیلیاں مفت تقسیم کرنے کے لئے ایک کروڑ روپیوں کا بجٹ مختص کیا اس کے علاوہ شعور بیداری کے بینر لگانے کے لئے بھی 25 لاکھ روپے کا فنڈ دیا تھا۔ ایسی طلاع ہے کہ کپڑوں کی تھیلیاں بنانے والے گتہ دار نے دو مرحلوں میں 28000 کپڑوں کی تھیلیاں کارپوریشن کے سپرد کی ہےں جن پرپر اسکرین پرنٹنگ ہونےکے بعد انہیں شہریان کو مہیا کیا جائے گا۔ سفید رنگ والی تھیلی پر کارپوریشن کالوگو اور محکمہ ماحولیات کی ہدایت کو شائع کیا جائے گا۔


روزنامہ ورق تازہ کے واٹس گروپس میں شامل ہونے کیلئے درج ذیل لنکس پر کلک کریں

ناندیڑ – قومی و دیگر خبریں واٹس ایپ گروپ

بھیونڈی ممبئی ممبرا کی خبریں واٹس ایپ گروپ

اورنگ آباد شہر کی خبریں واٹس ایپ گروپ

جلگاؤں شہر کی خبریں واٹس ایپ گروپ

لاتور شہر کی خبریں واٹس ایپ گروپ


اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading