جلگاؤں میں لاک ڈاؤن کے پس منظر میں منیار برادری کی بغیر خرچ کی انوکھی شادی سماجی فاصلہ اور ماسک لگاکر عقد کی کاروائ مکمل

جلگاؤں ١٨ اپریل( سعید پٹیل ) جلگاؤں شہر میں ضلع منیار برادری نے کورونا وباء کی احتیاطی تدابیر لاک ڈاؤن کے پس منظر میں طۓ شدہ شادی منسوخ نہ کرتے ہوۓ دونوں جانب کے مختصرذمدار حضرات کی موجودگی میں سنت رسول ﷺ کے سادہ طریقے پر عمل کرکے مثالی اور انوکھی شادی انجام پائ۔

جس کی تفصیلات برادری کےروح رواں فاروق شیخ نے اس نمائندے کو دی۔خطبہ نکاح شہر قاضی مفتی عتیق الرحمن انھوں نے پڑھا۔بعد ازاں کورونا اس وباء سے دنیا کے تمام انسانوں کو نجات ملے اس کےلۓ رب العزت کے حضور دعا مانگیں گئ۔اس طرح کی سادہ طرز زندگی کےلۓ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر گذاری جاۓ تو عالم انسانیت کو بڑا فائدہ ہوگا۔

دلہن سمیہ بی اور دلہا ذاکر حسین جلگاؤں اس عروسی جوڑے کے عقد کی وکالت دلہن کے خالو شیخ سلیم شیخ رشید نےکی ،جبکہ دلہا کی جانب سے گواہ اول شیخ عرفان عبدلرزاق اور گواہ دوم عبدلروف عبدلرحم نے گواہی کے فرائض ادا کۓ۔عقد کی کاروائ مکمل طور پر وبائ مرض کے احتیاطی تدابیر سماجی فاصلہ اور ماسک لگاکر ادا کی گئ۔اس موقع پر منیار برادری کے ریاستی صدر و ضلع صدر فاروق شیخ ،سیکریٹری عبدلعزیز ،نائب صدر سید چاند سید امیر ،رکن سلیم محمد ، ہارون شیخ ،الطاف شیخ ،دلہن کے والد شیخ صمد شیخ حمید ،والدہ سعیدہ بی ،ماموں شیخ امان ،جعفر حاجی شیخ بسم اللا ذمداران موجود تھے۔ فوٹو کیپشن : عقد کی کاروائ مکمل کرنے کے بعد دعا کرتے ہوۓ مفتی عتیق الرحمن ، نوشہ ذاکر حسین ،منیار برادری کے صدر فاروق شیخ اور سید چاند سید امیر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading