جلگاؤں کےکےگرلزہائ اسکول وجونیئر کالج میں خسره وروبیلا کی ٹیکہ مہم کے تعلق سے انتظامیہ ،محکمئہ صحت عامہ اور سرپرستوں کااجلاس
جلگاؤں (سعیدپٹیل )یہاں کے ادارے خدمت خلق کی گرلز ہائ اسکول وجونیئر کالج میں حکومت کی خسره روبیلا مہم کے تعلق سے جلگاؤں کارپویشن کے محکمئہ صحت عامہ ،اسکول انتظامیہ ،سرپرست کمیٹی و اساتذہ کی ایک اہم مٹینگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ادارے کے صدر ڈاکٹر امان اللہ شاہ ان کی صدارت میں منعقد اس مٹینگ میں کارپوریشن کی جانب سے ڈاکٹر رامراؤ وجاسنی ،ڈاکٹر شریمتی اگلے انھوں نے خصوصی طور پر مذکورہ مہم کامیاب بنانے سے متعلق رہنمائ کیں۔صدارتی اظہار خیال میں ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کہاکہ حکومت کا ہر منصوبہ عوام کے فائدے کا ہوتاہے۔اس لۓ شہریان کی ذمداری ہوتی ہیں کہ ہر منصوبے سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔قومی سطح پر جاری خسره و روبیلا کی ٹیکہ مہم کا مقصد مضبوط بھارت اور بیماریوں سے نجات ہیں۔اسے کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔اس مہم کے تعلق سے پھیلی غلط فہمی پر موصوف نے افسوس جتایا۔کارپوریشن محکمہ صحت عامہ کی افسر شریمتی نارکھیڈے ،پرنسپل شمیم بانو ملک ادارے ھذا کے سیکریٹری شیخ حسن انھوں نے ٹیکہ کی اہمیت واضع کیں۔سرپرستوں کی جانب سے پوچھے گۓ سوالات کے حاضرین نے اطمینان بخش جوابات دۓ۔مجموعی طور پر اس مہم میں تمام طالبات نے حصہ لیا۔اور پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔نظامت مظہرالدین شیخ اور عمران خان نے کی ثمینہ شیخ محمود شیخ و سائینس کمیٹی کے اراکین نے محنت کیں۔