بھیونڈی ميونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی سانٹھ گانٹھ سے بودھ واڑہ پولیس چوکی منہدم کرکے جگہ قبضہ کرنے کی بلڈروں لابی کی سازش؛ دو ملازمین گرفتار

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن علاقے کی حد میں واقع نظام پورہ احاطے میں عوامی باندھكام محکمہ کی جگہ پر موجود بودھ واڑہ پولیس چوکی کو کارپوریشن افسران اور ملازمین سے ساز باز کر بلڈر نے سازش رچتے ہوئے جے سی بی اور ڈمپر کی مدد سے غیر قانونی طور پر پولیس چوکی کو زمین دوز کر دیا ۔ اتنا ہی نہیں سازش رچنے والوں کے ذریعہ اس جگہ سے دیڑھ لاکھ روپئے کا مٹیرئل چوری کرکے فرار ہونے کی سنسنی خیز واردات روشنی میں آئی ہے ۔ مذکورہ سرکاری املاک کے نقصان کے معاملے میں نظامپورہ پولیس اسٹیشن نے بلڈر سمیت کارپوریشن کے تین ملازمین کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق بھیونڈی شہر میں زمین کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوتا جارہا ہے. ان دنوں شہر میں سوچھ بھارت مہم بڑے پیمانے پر شروع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس صفائی مہم کی آڑ میں اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے مقامی بلڈر مدثر ندیم برڈی کے، فیصل رشید ابوجی، منور غلام رسول شیخ اور کارپوریشن ملازم نعیم محبوب شیخ (مكادم) شمش الزماں محمد ارشاد انصاری، مجاہد انصاری سے ساز باز کر نظامپورہ علاقے میں عوامی باندھكام محکمہ کی جگہ پر تعمیر کی گئی بودھواڑہ پولیس چوکی کو جے سی بی اور ڈمپر کی مدد سے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر منہدم اور توڑے گئے باندھكام کے دیڑھ لاکھ روپئے کا مٹیریل چوری کر لیا ہے ۔مذکورہ سنگین معاملے کی جانکاری بیدار شہریوں کے علم میں آتے ہی انھوں نے نظامپورہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرکے اس معاملے کی جانکاری دی ۔ اس واردات کی معلومات پولیس کو ملتے ہی پولیس انتظامیہ سرگرم ہوا اور فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا پنچنامہ کر اس عوامی املاک کے نقصان کے معاملے میں پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔ جس کی تفصیلی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے مستعدی برتتے ہوئے کارپوریشن کے تجاوزات محکمہ کے ملازم نعیم محبوب شیخ (مكادم)، شمش الزماں محمد انصاری ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح ہو کے بودھواڑہ پولیس چوکی کی جگہ سن 1954 سے عوامی باندھكام محکمہ کے حق میں ہے۔ جس سے 236 مربع فٹ چورس میٹر جگہ سن 1986 میں پولیس چوکی کے لئے دی گئی ہے ۔ جس کے مطابق اس جگہ پر نظامپورہ پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس چوکی تعمیر کی تھی ۔ لیکن مذکورہ پولیس چوکی چند سالوں سے بند تھی ۔اس جگہ پر بلڈر لابی کے ذریعہ کارپوریشن افسران اور ملازمین سے ساز باز کر زمین ہڑپنے کا داو کھیلنے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے ۔
مذکورہ معاملے میں کارپوریشن میں بی جے پی گٹ نیتا نلیش ​​چودھری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی شہر کے نظامپورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے بودھواڑہ پولیس چوکی کی زمین ہڑپنے کے لئے بلڈر لابی کے ذریعہ کارپوریشن ملازمین سے ساز باز کر پولیس چوکی منہدم کرنے کا معاملہ رونما ہوا ہے ۔ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن کے محیض کچھ فاصلے پر پیش آیا ہے۔ اس کے باوجود خود کی پراپرٹی توڑے جانے کے معاملے کی معلومات نظامپورہ پولیس کو نہیں ہوئی جو ایک انتہائی حیرت انگیز امر ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ مذکورہ سازش میں شریک ہونے والے قصورواروں کو پولیس انتظامیہ کی طرف سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جو پولیس کی بد نیتی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف وزیر اعلی سے شکایت کرسخت کارروائی کرنے کی مانگ کرونگا ۔

Leave a comment